کراچی (اسٹاف رپورٹر)شاہ لطیف کے علاقے میں نجی ٹیکسٹائل مل میں بھرتی کرانےآنے والےورکرز نے بھرتی سے منع ہونے پر دھاوابول دیا جس کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی گارڈز خمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود حسن پنور گوٹھ کے قریب واقع نجی ٹیکسٹائل مل میں بھرتی کرانے کے لیےآنے والے ورکرز نے بھرتی سے منع ہونے پر کمپنی میں دھاوابول دیا اور کمپنی کے گیٹ پر تعینات سیکیورٹی گارڈز کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا جس سے 6 سیکیورٹی گارڈز شبیراحمد،مٹھو خان، راشدمحمود، طیب الرحمٰن،ندیم اورمحمد منیر زخمی ہوگئے، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تاہم کمپنی میں ہنگامہ آرائی،توڑپھوڑ اور سیکیورٹی گارڈ کوتشدد کانشانہ بنانےوالے افراد فرار ہوگئے،پولیس نےمقدمہ میں سکندر پتافی،امام داد لاشاری اور ان کے ساتھیوں کو نامزد کیا ہے۔