• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے مکمل تیاری ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیلاب دریائے چناب، راوی اور ستلج میں آیا، یہ پانی کالا باغ تک نہیں لے جایا جاسکتا، وہ الگ مقام ہے، قدرتی آفت کے وقت یہ بات کرنا ہی فضول ہے کہ کالا باغ ڈیم ہوتا تو یہ نقصان نہ ہوتا، چناب میں بڑے پیمانے پر پانی چھوڑنے کے بعد سندھ میں سپر فلڈ کا خطرہ ہے، ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے مکمل تیاری ہے، انخلا کا عمل جاری ، انسانی جانوں، مویشیوں اور بیراجوں کو محفوظ بنانا ترجیح ہے، موسمی تبدیلی ایک حقیقت ہے، ہم نے تسلیم کرنا ہے کہ موسمی تبدیلی کے اثرات بہت زیادہ خطرناک ہے،وفاقی حکومت جامع ماحولیاتی تبدیلی کی پالیسی مرتب کرے تاکہ پاکستان بار بار آنے والی قدرتی آفات کا بہتر طور پر مقابلہ کر سکے۔ وہ پیر کو نیو سندھ سیکرٹریٹ میںپریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ بھی ان کے ساتھ تھے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ چار روز قبل ایک اعشاریہ صفر سات سات ملین کیوسک پانی قادرآباد بیراج تک پہنچا تھا۔ اس وقت تقریباً دو لاکھ پچاس ہزار کیوسک راوی سے، تین لاکھ پچاس ہزار کیوسک ستلج سے اور دو لاکھ کیوسک سندھ سے شامل ہو کر دریائے چناب کے بہاؤ میں مل رہے ہیں اور یہ تمام پانی بالآخر دریائے سندھ کے ذریعے سمندر میں جا رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید