اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش ڈاکٹر شفیق الرحمن نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے رابطہ کرکے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لیے دعا مغفرت اور متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کو ممکنہ مدد اور تعاون کی پیشکش کی۔