اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے جعلی بنک اکاونٹس کیسز میں شریک ملزم یونس قدوائی کے ریڈ وارنٹ کی منسوخی کی درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران یونس قدوائی کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا جبکہ نیب کی جانب سے سپیشل پراسیکیوٹر رافع مقصود عدالت میں موجود تھے۔ اس پر فاضل عدالت نے یونس قدوائی کی درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی۔ یونس قدوائی نے ریڈ وارنٹ منسوخی کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔