• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ازبکستان وسطی ایشیا میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بن گیا

اسلام آباد (صالح ظافر) ازبکستان کے سفیر علی شیر کا کہنا ہے کہ ازبکستان وسطی ایشیا میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بن گیاہے۔ ہمارے رہنماؤں نے اس حجم کو 2ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ازبکستان کی 34ویں یومِ آزادی کی سالگرہ کی تقریب پیر کی شام سرینا میں ازبکستان کے سفیر علی شیر تختایف کی میزبانی میں منعقد ہوئی، جس میں وفاقی دارالحکومت کی خراب موسمی صورتحال کے باوجود مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے بڑی تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سفیر علی زیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات نئی مضبوطی حاصل کر رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید