• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب میں سامان چوری ہوجاتا ہے لوگ چھتوں پر نظر آرہے ہیں، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) پنجاب میں سیلاب کی صورتحال پر جیوکے خصوصی پروگرام ʼʼکیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر نے دریائے چناب کے کنارے تریموں ہیڈ ورکس سے بتایا کہ دریائے چناب کا پانی اس وقت کناروں کو چھو رہا ہے اور پچھلی دو سے تین دہائیوں میں اتنا زیادہ پانی کبھی نہیں آیا ۔کچھ لوگ جو ہمیں ابھی اپنے گھروں کی چھتوں پر نظر آرہے ہیں وہ اس لیے یہاں پر موجود ہیں چونکہ ماضی میں سیلابی صورتحال میں گھروں سے سامان چوری ہوتارہا ہے۔جھنگ کے تقریباً دو سو دیہات پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔اس جگہ پر لاکھوں کی تعداد میں لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ پچھلے تین دن میں جھنگ کی انتظامیہ نے تقریباً تین لاکھوں لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایاہے۔جھنگ کے تقریباً دو سو دیہات پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں ۔میزبان حامد میر جھنگ میں فیلڈ اسپتال پہنچے تو وہاں موجود کمشنر فیصل آباد جہانگیر انور نے بتایا کہ یہ پورا اسپتال ہے اور یہ حکومت کا بڑا اقدام تھا اس وقت تقریباً چوالیس جھنگ میں موجود ہیں جبکہ چالیس چنیوٹ میں فیصل آباد میں بھی درجنوں موجود ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید