• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس پر یورپی کمیشن کی سربراہ کے طیارے کا جی پی ایس سسٹم جام کرنے کا شبہ

برسلز(نیوز ڈیسک)یورپی یونین کے مطابق یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈئر لاین کے طیارے کا جی پی ایس سسٹم کل اتوار کو بلغاریہ جاتے ہوئے جام ہو گیا تھا مگر جہاز بحفاظت لینڈ کرنے میں کامیاب رہا۔ حکام کے بقول اس کی وجہ مشتبہ روسی مداخلت بنی۔برسلز میں یورپی یونین کے صدر دفاتر سے پیر یکم ستمبر کو ملنے والی رپورٹوں میں اس حوالے سے یورپی میڈیا میں سامنے آنے والی خبروں کی تصدیق کر دی گئی کہ اتوار 31 اگست کو بلغاریہ کی طرف پرواز کے دوران یورپی کمیشن کی خاتون صدر فان ڈئر لاین کے چارٹرڈ طیارے کا جی پی ایس نظام جام ہو گیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید