• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دارالحکومت میں کلاؤڈ برسٹ، سڑکیں تالاب، نالہ لئی بھی بپھر گیا

اسلام آباد، راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے، نیوز رپورٹر ، خبر نگار خصوصی )وفاقی دارالحکومت میں پیر کی سہ پہر کلاؤڈ برسٹ سے سڑکیں تالاب بن گئیں ، 50، 55منٹ میں 99ملی میٹر بارش ہوئی جس سے لئی نالہ بپھر گیا اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ، لئی نالہ میں پانی کی سطح بلند ہوتے ہی الرٹ جاری کر دیا گیا اور لئی نالہ کے گرد شہریوں کو انخلاء کی بھی ہدایت کی جاتی رہی ، سڑکوں اور دفاتر پر کھڑی گاڑیاں دو سے اڑھائی فٹ تک پانی میں ڈوب گئیں ، اس دوران نیوکٹاریاں راولپنڈی میں بھی موسلا دھار بارش سےلئی نالہ میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ، ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات مہرصاحبزاد کے مطابق یہ کلاؤڈ برسٹ محکمہ موسمیات کی عمارت کے قریب ایچ ایٹ ٹو سیکٹر میں ہوا جس کے باعث ان کے دفتر کی دیوار گرگئی اور دھماکے سے ٹرانسفارمر بھی اڑ گیا ،ان کا کہنا تھا کہ بارشیں ستمبر تک رکتی نظر نہیں آ رہی ہیں
اہم خبریں سے مزید