کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق نے اپنے پینل کے سامنے سوال رکھا کہ ایس سی او کی قیادت کا کردار پاک بھارت تعلقات و ڈائیلاگ کو کس حد تک نتیجہ خیز بنا سکتا ہے؟
جواب میں تجزیہ کار بینظیر شاہ، سلیم صافی، عمر چیمہ اور ارشاد بھٹی نے کہا کہ شنگھائی کانفرنس میں بھارت پاکستان کے خلاف ایک لفظ بھی شامل نہ کرسکا، توقع تھی کہ چین کی میزبانی میں پاک بھارت تعلقات کچھ بہتر ہوں گے لیکن ایسا نہ ہو سکا۔