اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نےکل جماعتی حریت کانفرنس کے بانی رہنما سید علی گیلانی کی چوتھی برسی پر پیغام میں کہا ہے کہ علی گیلانی کی زندگی کشمیریوں کیلئے ظالمانہ تسلط کے خلاف مزاحمت کی دائمی علامت آج کے دن میں پاکستانی قوم اور حکومت کی طرف سے سید علی گیلانی کی چوتھی برسی کے موقع پر کشمیر کے لئے انکی بے مثال جدو جہد کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔