اسلام آباد(نامہ نگار)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امورنے ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت سے کاریک ٹرینچ تھری منصوبہ کے حوالہ سے بولی کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے سفارش کی کہ این ایچ اے دو دن کے اندر ایشیائی ترقیاتی بینک کو فرمز کی عدم تعمیل کے بارے میں تحریری طور پر آگاہ کرے اور اس کی نقول وزیراعظم آفس اور کمیٹی کو بھی ارسال کی جائے، اقتصادی امور ڈویژن باضابطہ طور پر ایشیائی ترقیاتی بینک کو آگاہ کرے کہ کاریک ٹرینچ تھری منصوبہ کی بولیاں تکنیکی طور پر ناقص اور بدنیتی کا نتیجہ تھیں۔