• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان آئیڈل کے آڈیشنز کا سفر مکمل، کراچی میں اختتام، نیا سپر اسٹار کون؟؟ سب کو انتظار

کراچی (جنگ نیوز)پاکستان بھر میں موسیقی کا طوفان برپا کرنے والا سب سے بڑا شو ”پاکستان آئیڈل“ اپنے ابتدائی آڈیشنز کے مرحلے کو مکمل کر چکا ہے۔ سکھر سے شروع ہونے والا یہ یادگار سفر کراچی میں رنگا رنگ انداز میں اختتام پذیر ہوا۔ آڈیشنز میں نوجوانوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ طلبہ و طالبات، گھریلو خواتین، مرد حضرات بلکہ بصارت سے محروم بچوں اور بڑوں نے بھی اپنی سریلی آوازوں اور فن کے جوہر دکھا کر سب کو حیران کر دیا۔یاد رہے کہ میوزک کے سب سے بڑے مقابلے کا یہ سفر جاری ہے اور ناظرین کیلئے یہ شو سب سے پہلے ”جیو ٹی وی“پر دکھایا جائے گا۔اب جبکہ آڈیشنز کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، سب کی نظریں اس انتظار پر جمی ہیں کہ اگلے راؤنڈ میں کون سے خوش نصیب اپنی سریلی آواز کے دم پر منتخب ہوں گے اور کون بنے گا نیا سپر اسٹار۔ اِن تمام باتوں سے بہت جلد پردہ اُٹھ جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید