ماسکو(جنگ نیوز) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے پیر کے روز تجویز دی کہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے 10رکن ممالک کو مشترکہ بانڈز فروخت کرنے چاہئیں، جو ان کے اقتصادی تعاون کو نمایاں طور پر گہرا کرنے کا ایک اہم قدم ہوگا۔چین میں گروپ کی ایک سربراہی کانفرنس میں پیوٹن نے تجارتی ادائیگیوں کے تصفیے کے لیے مشترکہ ادائیگی کے نظام کے قیام کا خیال بھی پیش کیا۔2001 میں قائم ہونے والی SCO، شنگھائی فائیو کی جانشین تنظیم ہے، جو 1996 میں چین، روس، قازقستان، کرغزستان اور تاجکستان پر مشتمل ایک گروپ تھا۔ اب اس میں بھارت، پاکستان، ایران، بیلاروس اور ازبکستان بھی شامل ہیں۔پیوٹن نے چین کے شمالی بندرگاہی شہر تیانجن میں SCO کے سربراہان مملکت سے کہا"ہم رکن ممالک کے مشترکہ بانڈز کے اجراء کی وکالت کرتے ہیں۔"انہوں نے مزید کہا کہ وہ "اپنے ادائیگی، تصفیہ اور ڈپازٹری ڈھانچے کے قیام" اور "مشترکہ سرمایہ کاری منصوبوں کے لیے ایک بینک کے قیام" کی حمایت کرتے ہیں۔