• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت ممکنہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے پیشگی اقدامات کرے، بلاول

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سندھ کو ہدایت کی ہے کہ وہ سندھ میں سیلاب سے ممکنہ طور پر متاثرہ ہونے والے افراد کی مدد کبلئے پیشگی اقدامات کرے، آزمائش کی اس گھڑی میں پیپلز پارٹی اپنے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑ ے گی۔ بلاول ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پیر کو ملاقات کی اور پارٹی قیادت کو سیلاب کی صورت حال پر بریفنگ دی۔ بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سیلابی ریلے اور اسکے اثرات کی مانیٹرنگ کے نظام کو مزید مؤثر کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کے وزراء اور پاکستان پیپلزپارٹی کے عہدیداران و کارکنان اس کڑے وقت میں عوام کے ساتھ کھڑے ہوں۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پارٹی قیادت کو یقین دہانی کرائی کہ سندھ حکومت سیلاب اور اسکے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔

اہم خبریں سے مزید