اسلام آباد ( نیو زرپورٹر)وزارت مذہبی امور نے حضرت محمد مصطفیؐ کا 1500 واں یوم ولادت اور عشرہ رحمت للعالمینؐ 1447ہجری منانے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ، قومی سیرت کانفرنس6 ستمبر کو منعقد ہوگی،اسلامی دنیا سے معروف علمائے کرام، سکالرز،محققین کی شرکت متوقع۔ اس سلسلے میں قومی سیرت کانفرنس ہفتہ6 ستمبر کو منعقد ہوگی جس کا مقصد سیرت طیبہ کی عصری اہمیت کو اجاگر اور نوجوان نسل کی تربیت کرنا ہے، اس تاریخی کانفرنس میں اسلامی دنیا سے معروف علمائے کرام، سکالرز، محققین، سفرا، ممبران پارلیمنٹ، سول سوسائٹی، اور نوجوان نسل کی شرکت متوقع ہے ،1500ویں میلاد مصطفیؐ اور 50 ویں بین الاقوامی سیرت النبیؐ کانفرنس کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد اہل ایمان کو اپنے نبی حضرت محمد مصطفیٰؐ کی ولادتِ باسعادت کی یاد دلا کر روحانی تازگی، عقیدت اور اصلاحِ احوال کا پیغام دیتا ہے۔