• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوائی جہازوں کا رنگ سفید کیوں ہوتا ہے؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

یقیناََ ہر ایک کے ذہن میں یہ سوال کبھی نہ کبھی تو ضرور آیا ہو گا کہ اکثر ہوائی جہازوں کا رنگ سفید ہی کیوں ہوتا ہے جبکہ اور بھی بہت سارے رنگ موجود ہیں تو کسی اور رنگ کا بھی انتخاب کیا جا سکتا ہے۔

دراصل، دنیا بھر میں ہوائی جہازوں کا رنگ اکثر سفید ہونے کی کچھ اہم وجوہات ہیں۔ جیسے؛

1- درجہ حرارت

سفید رنگ سورج کی روشنی کو جذب نہیں کرتا جس کی وجہ سے جہاز اندر سے ٹھنڈا رہتا ہے اور مسافر جہاز میں پُرسکون رہتے ہیں۔

2- کم خرچ

ایئرلائنز کو جہازوں کے لیے سفید رنگ اس لیے بھی پسند ہے کیونکہ سفید رنگ کی وجہ سے جہاز کو ٹھنڈا کرنے کے لیے ایندھن استعمال نہیں کرنا پڑتا یوں یہ کاروباری لحاظ سے ایک زبردست فیصلہ ہے۔

3- مرمت میں معاون

 سفید رنگ کی وجہ سے زنگ، دراڑیں یا کسی بھی قسم کے داغ بہت واضح نظر آتے ہیں تو اس کی دیکھ بھال کرنے میں بھی آسانی ہوتی ہے۔

4- جہاز کے پرندوں سے ٹکرانے کے خدشے میں کمی

ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ پرندے سفید جہازوں کو آسانی سے پہچان لیتے ہیں اور اس سے دور رہتے ہیں۔

پرندوں کا جہاز سے ٹکرانا ایک سنجیدہ مسئلہ ہے یوں سفید رنگ جہازوں کو اس طرح کے سنگین حادثات سے بھی بچاتا ہے۔

5- جہاز کی قیمت میں اضافہ

جہاز کی خرید و فروخت کے وقت سفید رنگ کے جہاز کی زیادہ قیمت ملتی ہے کیونکہ سفید جہاز ایک خالی کینوس کی طرح ہوتا ہے تو خریدنے والا بہت ہی آسانی سے اس پر اپنی برانڈنگ کرکے اسے مزید پُر کشش بنا سکتا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید