خواب ……
میں ایک کتاب فروش ہوں۔
میرا ہر گاہک کسی نہ کسی احساس کی تلاش میں آتا ہے۔
اگر کوئی محبت کا متلاشی ہوتا، تو اُسے شاعری کا سیکشن دکھاتا۔
کسی کو مسرت کی تلاش ہوتی، تو اسے فکشن کی سمت لے جاتا۔
کسی کو مزاح، کسی کو فلسفہ پڑھنے کا مشورہ دیتا۔
ایک دن ایک نوجوان دکان میں آیا، جسے خوابوں کی تلاش تھی۔
میں نے اُسے ایک پرانی، بے نام کتاب سونپ دی۔
اس نے ورق پلٹے، تو حیرت سے کہا: "مگر یہ تو خالی ہے،
خواب کہاں ہیں، اور اس کا مصنف کون ہے؟"
"خواب تمہاری آنکھوں میں ہیں۔" میں نے دھیرے سے کہا۔
"اس کے مصنف تم ہو،
اور اس کتاب کا نام۔۔۔ زندگی ہے۔"