• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانیہ عامر کی آکسیجن ماسک کے ساتھ تصویر وائرل، مداحوں میں تشویش

تصویر:سوشل میڈیا
تصویر:سوشل میڈیا

پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی آکسیجن ماسک کے ساتھ تصویر وائرل ہوگئی جس کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

ہانیہ عامر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ آکسیجن ماسک لگائے ہوئے نظر آئیں، تصویر سامنے آتے ہی مداح ان کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش میں مبتلا ہیں، تاہم اداکارہ کی جانب سے کسی قسم کی وضاحت نہیں دی گئی۔

ہانیہ عامر گزشتہ دنوں بھی خبروں کی زینت بنیں جب انہیں اپنے سابق دوست اور گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں دیکھا گیا۔ 

کنسرٹ کے دوران ہانیہ عامر سفید لباس، بڑے چشمے اور دلکش انداز میں اپنی دوستوں یشمہ گل اور کومل میر کے ہمراہ سامنے اسٹیج کے سامنے موجود رہیں اور عاصم اظہر کی جذباتی پرفارمنس پر پُرجوش ردِعمل دیتی رہیں۔

اداکارہ کی آکسیجن ماسک والی تصویر کے بعد مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کی صحت کے لیے دعائیں کیں اور ان کی صحت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

انٹرٹینمنٹ سے مزید