• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ ماریہ ملک نے شوبز میں خواتین کیساتھ ہراسانی پر خاموشی توڑ دی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ماریہ ملک نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ڈرامہ انڈسٹری کے منفی پہلوؤں پر کھل کر بات کی ہے۔ 

ماریہ ملک نے چند ہی برسوں میں اپنی صلاحیتوں کے باعث پہچان بنائی ہے، انہوں نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری میں نئے آنے والوں کو زیادہ تر معاون کردار دیے جاتے ہیں، میں نے بھی ابتدا میں سپورٹنگ رولز کیے لیکن کچھ کردار اس لیے ٹھکرا دیے کہ میں مرکزی کردار ادا کرنا چاہتی تھی۔

 ان کا کہنا تھا کہ پروڈیوسرز عموماً برا مان جاتے ہیں جب کوئی نیا اداکار انہیں نہ کہے، تاہم جب کامیابی مل جاتی ہے تو یہی لوگ رویہ بدل لیتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ انڈسٹری ایک حد تک محفوظ ہے لیکن کچھ لوگوں کے لیے نہیں ہے۔ 

ماریہ ملک نے بتایا کہ مجھے ذاتی طور پر کبھی ہراسانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا، لیکن میں دوسروں کی کہانیاں سن چکی ہوں اور جانتی ہوں کہ ایسے واقعات پیش آتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ متاثرہ افراد کے لیے مجھے افسوس ہے لیکن میں مزید تبصرہ نہیں کروں گی کیونکہ اب تک خود کو انڈسٹری میں محفوظ محسوس کیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید