معروف بھارتی اداکارہ گوہر خان اور اِن کے شوہر زید دربار نے اپنے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔
گوہر خان اور زید دربار کی انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق اس جوڑے کے گھر دوسرا ننھا مہمان یکم ستمبر 2025ء کو آیا ہے۔
گوہر اور زید نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں شیر اور شیرنی اپنے دو بچوں کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔
اس پوسٹ میں فنکار جوڑی نے لکھا ہے کہ زہان اپنے ننھے بھائی کے ساتھ اپنی سلطنت بانٹنے پر بے حد خوش ہے، یکم ستمبر 2025ء کو اللّٰہ نے ہمیں اپنے فضل سے بیٹا عطا کیا ہے، ہم آپ سب کی محبت اور دعاؤں کے طلبگار ہیں۔
زید اور گوہر کی جانب سے یہ خوشخبری ملتے ہی مداحوں اور شوبز سے تعلق رکھنے والے ساتھی فنکاروں نے جوڑے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ گوہر خان اور زید دربار نے نومبر 2020ء میں منگنی اور اسی سال 25 دسمبر کو شادی کی تھی۔
مئی 2023ء کو ان کے یہاں پہلے بیٹے زہان کی پیدائش ہوئی تھی۔