• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلیف آپریشنز میں مختلف محکموں کے مابین کوآرڈینیشن ضروری، رمیش سنگھ اروڑہ

لاہور(خبر نگار،اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ اور چیئرمین بیت المال پنجاب خواجہ محمد وسیم کی زیر صدارت نارووال میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں جاری فلڈ ریلیف آپریشنز پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نارووال سیدحسن رضا نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع نارووال کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشنز بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔ سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے اس موقع پر بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے پر ڈپٹی کمشنر نارووال اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔ چیئرمین بیت المال پنجاب خواجہ محمد وسیم نے ہدایت کی کہ دیہی علاقوں کے راستوں کی مرمت میں مٹی کے بجائے اینٹ اور پتھر کا استعمال کیا جائے۔چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب احمد اقبال چوہدری نے تجویز دی کہ ریلیف کیمپس کو مزید فعال بنایا جائے، ضلع بھر کے اساتذہ (جو اس وقت چھٹیوں پر ہیں) کو ریلیف سرگرمیوں میں شامل کیا جائے۔
لاہور سے مزید