• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12 ربیع الاول کے جلوس کیلئے خصوصی سبیل کا انتظام

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر 12 ربیع الاول کے جلوس کے شرکاء کیلئے خصوصی سبیل کا انتظام کیا جائےگا۔ سیلاب سے متاثرہ افراد کے ریلیف کیمپس اور جیلوں میں قیدیوں میں میلاد کی خوشی میں خصوصی شیرینی تقسیم کی جائے گی ۔ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں 11 ربیع الاول کو میلاد کی محافل کرائی جائیں۔ 6 ستمبر کے شہداء کے لیے خصوصی دعائیہ تقریبات بھی کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے اجلاس میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات دیں کہ اپنے اضلاع میں میلاد کمیٹیوں، منتظمین اور امن کمیٹی ممبران کے ساتھ اجلاس کریں اور جلوسوں و محافل کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔ جشنِ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کے لئے تمام جلوسوں اور میلاد کی محفلوں کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔
اسلام آباد سے مزید