• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں دو مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے

راولپنڈی،گوجرخان(،سٹاف رپورٹر،نمائندہ جنگ) بدھ کی شام جی ٹی روڈ پر ایک ٹریفک حادثہ میں دو موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق مسہ کسوال کے مقام پر ایک تیز رفتار گاڑی نے بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے چلنے والے موٹر سائیکل کو زوردار ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں دونوں موٹر سائیکل سوار کزن موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ،جو نواحی قصبہ جٹال کے رہائشی تھے جنکے نام 25 سالہ فیضان ولد محمد اشفاق اور 27 سالہ طیب ولد ساجد محمود معلوم ہوئے ،گاڑی بھی بری طرح متاثر ہوئی،اور اس میں سوار دو نوجوان بھی زخمی ہو گئے،پولیس تھانہ گوجرخان مصروف تفتیش ہے۔ ادھرٹریفک حادثہ میں نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا، تھانہ نصیرآباد کو کانسٹیبل یزدان اعجاز نے بتایا کہ میں پیر ودھائی موڑ بسلسلہ کارسرکار موجود تھا کہ ایک ٹرک پیرودھائی کی جانب سے انتہائی تیز رفتاری سے آیا اورایک شخص پیدل روڈ کراس کرتے ہوئے ٹرک سے ٹکرایا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ،نامعلوم شخص کے سر،بازو، ٹانگوں اورچہرے پر چوٹین آئیں جس کو میں نے فوری طور پرایمولینس 1122میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال راولپنڈی پہنچایا جوزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
اسلام آباد سے مزید