• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں گزشتہ ماہ ٹریفک حادثات میں 17افراد جاں بحق ہوئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ضلع راولپنڈی میں گزشتہ ماہ ٹریفک حادثات میں 17 افراد جاں بحق ہوئے ،ترجمان ریسکیو 1122 عثمان گجر کے مطابق اگست کے مہینے میں ریسکیو 1122 راولپنڈی کو 1409 روڈ ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جن میں مجموعی طور پر 1559 افراد متاثر ہوئے ،ان روڈ ٹریفک حادثات میں 17 افراد جاں بحق، 697 شدید زخمی اور 845 معمولی زخمی ہوئے،ایمرجنسی ریسکیو سروس راولپنڈی نے تمام متاثرین کو بروقت ریسکیو سروسز فراہم کیں،ترجمان کاکہنا ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کاشکار ہونے والوں میں اکثریت کار اور موٹر سائیکل سواروں کی ہے، ٹریفک حادثات متاثرین میں 1324 مرد اور 235 خواتین شامل ہیں۔
اسلام آباد سے مزید