• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں آج بھی بارش کا امکان

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر حصوں کے بعض مقامات پر منگل کے روز بھی بارش ہوئی ، جڑواں شہروں میں دن بھر کالی گھٹائیں چھائی رہیں ، اس دوران بعض مقامات پر بادل برسے جبکہ بعض جگہوں پر موسم خشک رہا،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں بیشتر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں تیز/موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ۔
اسلام آباد سے مزید