• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں اسلحہ کی نوک پر وارداتیں، کار ،رکشہ 20 موٹرسائیکل غائب

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں میں شہری کار،رکشہ اور 20 موٹرسائیکلوں سے محروم ہو گئے۔راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 16موٹرسائیکلوں ایک رکشے ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،ایک رکشہ اور3موٹرسائیکل گن پوا ئنٹ پر چھین لئے گئے ،تھانہ وارث خان کے علاقہ پی اے ایف چوک میں رائیڈر راشد رزاق سے اسلحہ کی نوک پر اس کاموٹر سائیکل ہنڈا 125،اے ٹی ایم کارڈ،شناختی کارڈ،اور 5ہزارروپے، تھانہ نصیرآباد کے علاقہ نصیرآباد میں شہری سے گن پوائنٹ پر ہنڈا125موٹرسائیکل،تھانہ ریس کورس کے علاقہ برف خانہ چوک میں ا سلحہ کی نوک پر خاتون سے پرس ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ رینج روڈ پر مشتاق احمد سے اسلحہ کی نوک پر7ہزار روپے اورموبائل ،تھانہ چک لالہ کے علاقہ ڈھوک مائی سرورمیں محمد بلال سے اسلحہ کی نوک پر 8ہزارروپے ،5سو درہم اور موبائل ،تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ دھاماں موڑ کے قریب گن پوائنٹ پر شہری سے موٹرسائیکل ہنڈا 125 ،تھانہ دھمیال کے علاقہ جٹال میں گن پوائنٹ پررضوان احمد کا لوڈر رکشہ اور 16 ہزار روپے چھین لئے گئے ۔کھائی اعوان میں ملک محمد طیب کے ڈیرے سے بھینس مالیتی 7 لاکھ روپے چوری کرلی گئی ۔ ادھروفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چوری کی7وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ ایک کار اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی۔
اسلام آباد سے مزید