• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری کے مختلف مقدمات میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مسروقہ مال برآمد

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) چوری کے مقدمات میں ملوث دو ملزموں کو گرفتار کرکےمسروقہ رقم اور موبائل فون برآمد کرلیاگیا،تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمات میں ملوث دو ملزموں کو گرفتار کر لیا، پولیس کاکہنا ہے کہ زیر حراست ملزموں سے مسروقہ رقم 13 ہزار روپے اور موبائل فون برآمد ہوا۔ ادھرموٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے 2 مسروقہ موٹر سائیکل برآمدکرلئے گئے ،تھانہ مورگاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
اسلام آباد سے مزید