کلر سیداں (نمائندہ جنگ) کلر سیداں میں پیش آنے والے دو مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون اور بچے سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔پہلا حادثہ نواحی علاقہ کنوہا کے رہائشی شاہد محمود کے ساتھ پیش آیا جو اپنی اہلیہ اور بچے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا۔ جب وہ چوآ روڈ پر پہنچا تو موٹر سائیکل بے قابو ہو کر سووزکی گاڑی سے ٹکرا گیا۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والی مسافر بس کا ٹائر شاہد محمود کی ٹانگ پر چڑھ گیا جس کے باعث اس کی ٹانگ فریکچر ہو گئی، جبکہ اس کی اہلیہ اور بیٹے کو بھی چوٹیں آئیں۔دوسرا حادثہ کلر سیداں بائی پاس پر پیش آیا، جہاں ایک حساس ادارے کے ملازم کا موٹر سائیکل اچانک بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے جا ٹکرایا، نتیجتاً اس کی ٹانگ بھی ٹوٹ گئی۔