• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم عمر یتیم لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کرنیوالے اوباش کیخلاف مقدمہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)کم عمر یتیم لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے اوباش کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، تھانہ صادق آباد کو بیوہ فرید حسین نے بتایا کہ میری بیٹی (الف) بی بی بعمر 13 سال گھر کا ضروری سامان لینے د کان پر گئی واپسی پر حسن نے میری بیٹی کاراستہ روک لیا اور نازیبا حرکتیں کرنے کی کوشش کرنے لگا،دو دن پہلے بھی اس نے سائلہ کی بیٹی کو روک کر اسے غلط چھونا شروع کردیاتھا، اہل محلہ کے ہمراہ ملزم کے گھر شکایت کی مگر کوئی فائدہ نہ ہوا ، جس نے منع کرنے پر لڑائی جھگڑا کیا۔
اسلام آباد سے مزید