• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی سر گرمیاں بحال ، سی ٹی او کے ٹریفک کے بہترین انتظامات فراہم کرنے کے احکامات

راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر) تعلیمی سر گرمیاں بحال ہونے پر مصروف شاہراہوں اور سکول کالجز کے حوالے سے شہریوں کو ٹریفک کے بہترین انتظامات فراہم کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ، چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم نے تمام سرکل و سیکٹر انچارجزکو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے سرکل میں تعلیمی اداروں کیساتھ ملکر ٹریفک کی روانی کیلئے جامع ٹریفک پلان تشکیل دیں اور چھٹی کے اوقات میں خود رش والے مقامات پر موجود رہتے ہوئے سکول کالجز کے باہر اضافی نفری لگانے کیساتھ فورک لفٹر بھی تعینات کریں ۔سی ٹی اوکا کہنا تھا کہ سکول کالج کے اوقات میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے حوالے سے غفلت و کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔
اسلام آباد سے مزید