نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق وزیرِاعظم کی ہدایت پر افغانستان میں زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان ارسال کر دیا گیا۔
این ڈی ایم اے کے مطابق 105 ٹن امدادی سامان میں راشن بیگز، خیمے، کمبل، چٹائیاں اور ادویات شامل ہیں۔ امدادی سامان کو آج طورخم بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کیا گیا۔
این ڈی ایم اے مطابق افغان ایمبیسی نے بروقت امدادی سامان کی ترسیل پر شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ افغانستان میں 31 اگست کو زلزلے میں 1400 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔