امریکی وفاقی جج نے ہارورڈ یونیورسٹی کیلئے 2.6 ارب ڈالرز ریسرچ فنڈز میں کٹوتی کے ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا۔
بوسٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق وفاقی جج نے کہا کہ یونیورسٹی فنڈز میں کٹوتیاں غیرقانونی انتقامی کارروائی ہے۔
امریکی فیڈرل جج کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی سطح پر یونیورسٹی کی تحقیقاتی فنڈنگ کا یہودی دشمنی سے کوئی تعلق نہیں بنتا۔ حکومت نے یہودی مخالف جذبات کو بہانہ بنا کر ہارورڈ پر نظریاتی حملہ کیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ہارورڈ کیمپس پر یہودی مخالف رویے کو روکنے میں ناکامی کا الزام لگاتے ہوئے یونیورسٹی فنڈز کو پہلے منجمد کیا پھر براہِ راست کٹوتی میں تبدیل کر دیا تھا۔