• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساحر لودھی نے قبرستان سے جڑا پُراسرار رشتہ بتا دیا

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

پاکستان کے مشہور ٹی وی میزبان اور اداکار ساحر لودھی کا کہنا ہے کہ زندہ لوگوں سے خوف آتا ہے جو مرچکے ہیں ان سے کیسا خوف، مجھے قبرستان جاکر سکون محسوس ہوتا ہے۔

حال ہی میں ساحر لودھی نے یوٹیوبر اذلان شاہ کو انٹرویو دیا، جہاں انہوں نے مختلف قصے کہانیاں ناظرین کے ساتھ شیئر کی۔

انہوں نے ایک قصہ سناتے ہوئے کہا کہ میں اکثر کام سے واپسی پر قبرستان جاتا ہوں اور فاتحہ پڑھتا ہوں، کیونکہ مجھے وہاں جاکر سکون ملتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میرے 30 ، 32 سال پرانے قریبی دوست کا انتقال ہوا تو، میں نے اسے خود قبر میں اُتارا۔ میں اکثر اس کی قبر پر جاتا ہوں اور فاتحہ پڑھتا ہوں، جس سے مجھے راحت ملتی ہے۔ میں نے اس کی تصویر بھی اپنے کمرے میں لگا رکھی ہے۔

ساحر لودھی کا کہنا ہے کہ مجھے قبرستان سے خوف نہیں آتا، وہاں تو سب دفن ہیں اور جو مرچکے ہیں ان سے کیسا خوف؟ ڈر تو ان سے لگتا ہے جو زندہ ہوں، کیونکہ وہ آپ کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید