سوشل میڈیا انفلوانسر ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ڈسڑکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ حفیظ احمد نے کیس کا چالان سیشن جج کو بھیج دیا۔
کیس پر ابتدائی سماعت کل سیشن جج ناصر جاوید رانا کریں گے اور ٹرائل کورٹ کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔
سیشن جج ناصر جاوید رانا مقدمے کا خود بھی ٹرائل کر سکتے ہیں۔
عدالت کی جانب سے کیس کے فریقین کو کل عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔