آغا خان یونیورسٹی کے سینئر رکن پروفیسر ایمرٹس ڈاکٹر کیمر ولانی انتقال کرگئے۔
ترجمان آغا خان یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ولانی نے آغا خان یونیورسٹی سمیت کئی اداروں کی بنیاد رکھنے، مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ڈاکٹر کیمر ولانی صدارتی میڈل سمیت کئی اعزازات کے حقدار ٹھہرے، ڈاکٹر کیمر ولانی 1979 میں آغا خان یونیورسٹی سے وابستہ ہوئے اور مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں۔