• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 تا 9 ستمبر کراچی سمیت ملک بھر میں بارش کا امکان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

6 سے 9 ستمبر کے دوران کراچی سمیت ملک بھر میں وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ اس وقت بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہے، جو 6 ستمبر کو راجستھان سے ملحقہ سندھ کے علاقوں تک پہنچے کا امکان ہے۔

اس نظام کے باعث سندھ اور پنجاب کے مشرقی علاقوں میں 6 ستمبر سے تیز مون سون ہوائیں داخل ہونے کی توقع ہے جس کے باعث 6 سے 9 ستمبر کے دوران سندھ میں کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، سجاول، تھر پار کر مٹھی، اسلام کوٹ ، ننگرپار کر، چھاچھرو، ڈیپلو، عمر کوٹ ، میر پور خاص، سانگھڑ، خیرپور میں بارش کا امکان ہے۔

اس دوران شہید بینظیر آباد، مٹیاری، ٹنڈوالہٰ یار، ٹنڈو محمد خان، جامشورو، دادو، کشمور، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور اور گھوٹکی میں بھی بارش کا امکان ہے۔

6 سے 8 ستمبر کے دوران اسلام آباد کے علاوہ پنجاب میں لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن، بہاولنگر، وہاڑی، خانیوال، ملتان، لودھراں، بہاولپور، رحیم یار خان، راجن پور، کوٹ ادو، ڈیرہ غازی خان، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیر آباد میں بارش کا امکان ہے۔

7 سے 9 ستمبر کے دوران بلوچستان میں بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، ژوب، نصیر آباد، بولان، ڈیرہ بگٹی، کوبلو، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، پسنی، اورماڑہ اور گوادر میں بارش کا امکان ہے۔

6 سے 8 ستمبرکے دوران آزاد کشمیر میں وادیٔ نیلم، مظفر آباد، راولا کوٹ، پونچھ، باغ، حویلی، کوٹلی، بھمبر اور میر پور میں بارش کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید