• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل ساحر شمشاد سے ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل کی ملاقات

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیا جمیل قادی اوغلو پاکستان کے سرکاری دورہ پر پہنچے اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی، اس موقع پر پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں بدلتے عالمی وعلاقائی جیو اسٹریٹیجک ماحول اور مشترکہ اسٹریٹجک ترجیحات پر بات چیت کی گئی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں دو طرفہ تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا، ملاقات میں اسٹریٹجک دوستی مزید مضبوط بنانے، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

ترک فضائیہ کے کمانڈر نے پاک افواج کے پیشہ ورانہ معیار اور انسداد دہشتگردی میں کامیابیوں، خطے میں امن و استحکام کیلئے جاری کوششوں کو سراہا۔ 

اس سے قبل جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پرتینوں افواج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

قومی خبریں سے مزید