جناح ہاؤس حملہ کیس میں گزشتہ روز ضمانت پانے والے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بھانجے شاہ ریز خان کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔
شاہ ریز خان کے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع ہونے پر ان کی رہائی کی روبکار جاری کی گئی، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے روبکار جاری کی تھی۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شاہ ریز کو فیملی، لیگل ٹیم کے ہمراہ جیل سے روانہ کر دیا گیا۔