• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش اور سیلاب کے باعث پنجاب میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی الیکشن ملتوی

بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی الیکشن ملتوی کر دیے گئے۔ 

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق این اے 66 وزیر آباد، این اے 96 فیصل آباد، این اے 104فیصل آباد، این اے 129 لاہور اور این اے 143 ساہیوال میں ضمنی انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔ 

الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی حلقوں پی پی 73 سرگودھا، پی پی 87 میانوالی، پی پی 98 فیصل آباد اور پی پی 203 ساہیوال میں بھی ضمنی الیکشن ملتوی کیے گئے ہیں۔ 

پنجاب میں ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا آرڈر جاری کر دیا گیا ہے۔ 

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں سیلاب کے باعث مواصلات کا نظام درہم برہم ہے، سرکاری اور نجی انفرااسٹرکچر تباہ ہوا جبکہ صوبے میں سیلاب سے سرکاری اسکولز کی عمارتیں بھی تباہ ہوئی ہیں۔ یہ عمارتیں پولنگ اسٹیشن کے قیام اور الیکشن ریکارڈ اسٹور کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ 

الیکشن کمیشن کے مطابق سول انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں مصروف ہیں، ایسے میں انتظامیہ کے لیے الیکشن ڈیوٹی انجام دینا مشکل ہے۔

قومی خبریں سے مزید