• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی کا دوسرا اجلاس بھی قائد حزب اختلاف کے بغیر رہا

اسلام آباد (محمد صالح ظافر، خصوصی تجزیہ نگار)قومی اسمبلی کا دوسرا اجلاس بھی قائد حزب اختلاف کے بغیر رہا ، آج غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی ہو جائے گا، تحریک انصاف کی سنی اتحاد کونسل پارلیمانی گروپ لیڈر کے بغیر رہے گی ،عمرایوب اور زرتاج گل کو انسداد دہشت گردی کی عدالت سے دس دس سال قید بامشقت کے بعد سے یہ مناصب خالی چلے آرہے ہیں ،اڈیالہ جیل سے محمود اچکزئی کو نامزد کرنے پر اصرار، اکثریتی تحریک انصاف انہیں تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں،اڈیالہ جیل سے موصولہ نئی شرط کے بعد امکان ہے کہ موجودہ قومی اسمبلی میں نیا قائد حزب اختلاف مقرر ہی نہیں ہوگا،"نوے" ارکان کی تحریک انصاف کے مقابلے میں دوسرے صوبے کی پارٹی کا اکلوتا رکن، اڈیالہ کی ضد بن گیا ہے،تحریک انصاف نے ایوان کے بائیکاٹ کے باوجود سیلاب میں این ڈی ایم اے کی کارکردگی کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس دیدیا اسپیکر سردار ایاز صادق نے ایجنڈے میں شامل کر لیا،آج کوئٹہ کے دھماکے پر بحث ہوگی جس میں چودہ افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

اہم خبریں سے مزید