• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں مقامی ادارے مفلوج، خلا نئے صوبوں کے مطالبے کو تقویت دیتا ہے، ایم کیو ایم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور ایم کیو ایم کے سنیئر رہنما سندھ علی خورشیدی نے کہا ہے کہ سندھ میں نچلی سطح پر مالیاتی خودمختار بلدیاتی نظام کا نہ ہونا مقامی اداروں کو مفلوج کر دیتا ہے اور یہی خلا نئے صوبوں کے مطالبے کو تقویت دیتا ہے، ضلع وسطی، ضلع غربی اور ضلع کیماڑی میں 35سے 40دن تک پانی نہیں آتا، سرجانی ٹاؤن سے ناظم آباد تک عوام مہنگے داموں ٹینکر خریدنے پر مجبور ہیں۔ واٹر کارپوریشن افسران پانی چوری میں براہِ راست ملوث ہیں اور میئر کراچی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہیں، ہر مسئلے کو ٹی ایم سی اور ڈی ایم سی کی حدود کا بہانہ بنا کر عوام کو دھوکہ دیا جا رہا ہے،جمعرات کو پارٹی کے مرکز بہادرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، مون سون میں کے پی میں اموات ہوئیں۔
اہم خبریں سے مزید