کراچی ( اسٹاف رپورٹر)امریکی قونصل جنرل چارلس گُڈمَن نے امریکی کمپنیوں کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا جو موٹاپے اور اس سے جُڑی بیماریوں جیسے عوامی صحت کے بڑے مسائل سے نمٹنے میں پیش پیش ہیں۔ انہوں نے کہا:"اینڈوسکوپک اسلیو گیسٹروپلاسٹی کا آغازاس بات کی ایک روشن مثال ہے کہ امریکی نئی پیش رفت دنیا بھر میں علاج کے تفتیش و نتائج کو کس طرح بہتر بنا رہی ہے ،ان خیالات کا اظہار انھوں سندھ انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانسڈ گیسٹرواینٹیرولوجی میں اینڈوسکوپک اسلیو گیسٹروپلاسٹی کے جدید طریقہ علاج کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا۔ یہ طریقہ علاج بوسٹن سائنٹیفک نے تیار کیا ہے، جو امریکہ کی صفِ اول کی عالمی ہیلتھ کیئرکمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔ نسبتاً آرام دہ، یہ طریقہ علاج، موٹاپے سے متاثرہ مریضوں کے لیئے نئی امید کا باعث ہے۔