• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذوالفقار بھٹو جونیئر لیاری سے رکن قومی اسمبلی بنیں گے؟

کراچی( افضل ندیم ڈوگر )پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے اور میر مرتضیٰ بھٹو کے صاحبزادے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر لیاری سے قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑیں گے۔ ذرائع کے مطابق ذوالفقار جونیئر پیپلز پارٹی کے گڑھ اور بھٹو کے شیدائیوں کے علاقے لیاری سے قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑیں گے۔ ذرائع کے مطابق لیاری سے ایک موجودہ رکن قومی اسمبلی جلد ہی سیٹ سے مستعفی ہوں گے۔ جہاں ضمنی انتخابات میں ذوالفقار جونیئر حصہ لیں گے۔ انہیں لیاری سے زبردست عوامی حمایت اور سپورٹ ملنے کی توقع کی جا رہی ہے اور یہ بھی امید کی جارہی ہے کہ قومی اسمبلی کی نشست پر وہ باآسانی رکن منتخب ہوکر ایوان میں پہنچ جائیں گے۔

اہم خبریں سے مزید