روم (اے ایف پی)اطالوی فیشن کے عظیم لیجنڈ جارجیو ارمانی91برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔ کمپنی کے مطابق وہ اپنے عزیزوں کے درمیان دنیا سے رخصت ہوئے۔ ارمانی نے 1975میں میلان میں اپنا فیشن ہاؤس قائم کیا اور تیزی سے عالمی شہرت حاصل کی۔ ریڈ کارپٹ فیشن کو نیا رخ دیا اور بعد میں ایمپوریو ارمانی اور لگژری ہوٹلوں کے ذریعے اپنی سلطنت کو وسعت دی۔ وہ اپنی وفات تک فعال رہے اور آخری دنوں تک کام کرتے رہے۔ ان کی آخری رسومات نجی ہوں گی لیکن عوامی تعزیتی تقریب میلان میں ہفتے اور اتوار کو منعقد ہوگی۔