• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راحت فتح علی خان نے بنگالی گیت گا کر شائقین کو حیران کردیا

شارجہ(سبط عارف)راحت فتح علی خان اور رباعیات جہاں کا بنگالی دوگیت ، بنگالی گانے "تمی امر پریم پیاسا" شائقین کو حیران کر دیا۔پاکستان اور بنگلہ دیش کی قربتیں بڑھ رہی ہیں اور اب عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان نے ان قربتوں کو مزید چار چاند لگا دئیے ہیں، بنگالی زبان میں گانا گا کر شائقین کو حیران کردیا ہے۔ عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان نے بنگالی زبان میں “ دو گیت” گایا اور میوزک کمپوزر کاشف راجہ کی موسیقی ترنم کے ساتھ بنگالی زبان کے لب و لہجے کو اپناتے ہوئے شاندار اور انمول تخلیقی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔ بنگالی بول “ اِلے تُمی مُنیر گوبیرے, جانبے تُمار آمی کے” ایسے گنگنائے کہ سننے والے راحت کو اردو گائیک کے بجائے بنگالی زبان کے تجربہ کار گلوکار قرار دے رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید