• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں آج اور کل تمام انٹرنیٹ سروسز معطل رہیں گی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں آج پی ٹی سی ایل اور این ٹی سی کی انٹرنیٹ وائرلیس،تھری جی اورفور جی سروسز بند رہیں گی محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے ایک نوٹیفکیشں کے مطابق بلوچستان میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں آج شام چھ بجے سے تھری جی اور فور جی سروسز مکمل طور پربند کردی جائیں گی جو 6ستمبر کی شب 9بجے تک معطل رہیں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی سی ایل اور این ٹی سی کی انٹرنیٹ وائرلیس سروسز کوئٹہ،سبی،مستونگ،خضدار اور نوشکی میں بند رہیں گی۔
اہم خبریں سے مزید