• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ ٹو کیس: 13 گواہان کے بیانات قلمبند، 11 پر جرح مکمل

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز 

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اِن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں مجموعی طور پر 13 گواہان کے بیانات قلمبند جبکہ 11 پر جرح مکمل کر لی گئی۔

اڈیالہ جیل کی خصوصی عدالت کے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی اور اِن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل سے کمرہ عدالت پیش کیا گیا۔

بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر، ارشد تبریز اور قوسین فیصل مفتی جبکہ ایف آئی اے کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹرز ذوالفقار نقوی اور عمیر مجید ملک عدالت میں پیش ہوئے۔

بانیٔ پی ٹی آئی کی دو بہنیں علیمہ خان اور ڈاکٹر عظمی کمرۂ عدالت میں موجود تھیں۔

سماعت کے دوران استغاثہ کے دو گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے۔

گواہان میں پرنسپل اپریزر کسٹمز ثناء سعید اور اے ڈی سی جی ہیڈ کوارٹر عبداللّٰہ خان شامل ہیں۔

گواہان کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس کی آئندہ سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید