خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین وزیر اعلیٰ کےپی کے خلاف احتجاج مظاہرہ کرنے اڈیالا جیل کے قریب پہنچ گئے۔
سرکاری ملازمین خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ ہمارا احتجاج بانی پی ٹی آئی کے خلاف نہیں، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے خلاف ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ووٹ بانی پی ٹی آئی کو دیا لیکن وزیر اعلیٰ کے پی سرکاری ملازمین پر ظلم کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے فنڈ بند کر دیے گئے، تنخواہیں نہیں دی جا رہیں۔ خیبر پختونخوا کے سرکاری اداروں کو پرائیویٹائز کیا جا رہا ہے۔
سرکاری ملازمین کے پی کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم سمیت مختلف اداروں کے ملازمین یہاں احتجاج کے لیے آئے ہیں۔