اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحرہک انصاف نےقومی اسمبلی کے سیلاب اور دہشتگردی پر اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا ،گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کے طور پر "عوامی اسمبلی" منعقد کی، جس کی صدارت سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کی، عوامی اسمبلی نے 8 ستمبر کو بلوچستان میں دی گئی شٹر ڈاؤن ہڑتال اور جسٹس اطہر من اللہ کی تقریر کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا، پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی بیرسٹر گوہر علی کی قیادت میں قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کر کے باہر آئے اور عوامی اسمبلی میں شریک ہوئے۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے عوامی اسمبلی کی کارروائی آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ملک میں عوام کی بھلائی کے لیے کوئی قانون سازی نہیں کی جا رہی، بارہ سو ارب روپے کی کرپشن معاف کروائی گئی اور عدلیہ کو دبانے کے لیے ترامیم لائی جا رہی ہیں۔