خیرپور (غلام عباس بھنبھرو) دریائے سندھ میں سیلابی ریلوں میں مسلسل اضافہ، اتوار کو 7لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا بچاؤبندوں کے ساتھ ٹکرائے گا، سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا کام مزید تیز کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں سیلابی ریلوں کے مسلسل اضافے کے باعث دریائے سندھ میں سیلاب کی صورتحال تیزی بلند ہورہی ہےذرائع کے مطابق اتوار کے روز7لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا خیرپور کے الرا جاگیر بچاؤبند، جمشیر بچاؤبند،موہل بچاؤبند،فرید آباد بچاؤبند،ایس ایم سگیوں بچاؤبند او ر دیگربچاؤبندوں کے ساتھ ٹکرائے گا جسکی وجہ سے بچاؤ بندوں پر سیلابی ریلوں کا دباؤ بڑھ جائے گا۔